Fatwa Online

کیا پلاٹ وجود میں آنے سے پہلے اس کی فائلز کی خرید وفروخت جائز ہے؟

سوال نمبر:2811

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ آج کل مختلف ہاؤسنگ سکیمز میں‌ فائل کی خرید و فروخت کا کام ہو رہا ہے، ہاؤسنگ سکیم والے فائل بیچتے ہیں، جب کہ اس پلاٹ کا ابھی کوئی وجود بھی نہیں ہوتا، اس کا وجود تقریبا ایک سال بعد ہوتا ہے، اور فائل کی پہلے ہی خرید و فروخت شروع ہو جاتی ہے، جو پلاٹ کے وجود میں‌ آنے تک 3 سے آٹھ لاکھ تک حقیقی قیمت سے اوپر جا چکی ہوتی ہے، کیا اس طرح فائل کی خرید و فروخت صحیح ہے؟ کیا یہ جائز ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ملک کاشف شبیر

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 16 نومبر 2013ء

موضوع:شرائط خریدو فروخت  |  خرید و فروخت (بیع و شراء، تجارت)

جواب:

یہ تو اسی طرح ہے جیسے عام رجسٹریشن کروائی جاتی ہے۔ کیونکہ انہیں یہ تو معلوم ہوتا ہے کہ کتنے کتنے پلاٹ ہونگے۔ رقبہ کتنا ہو گا اور کس علاقہ میں ہونگے باقی اس فائل میں دی گئی تمام شرائط سے بھی آگاہی ضروری ہے۔ جب پلاٹ ملیں اس وقت وہ اس فائل کے مطابق ہوں تو یہ فائلز خرید و فروخت کا کام درست ہے جائز ہے۔ اگر بعد میں ملنے والے پلاٹس ان فائلز میں دی گئی شرائط پر پورے نہ اترتے ہوں تو پھر فائلز کی خرید و فروخت جائز نہیں ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 10:28:17 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2811/