Fatwa Online

کیا مرد کے لیے غیر ضروری بال ہٹانے کے لیے لوہے کی کوئی چیز استعمال کرنا ضروری ہے؟

سوال نمبر:2807

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا مرد کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنے غیر ضروری بال ہٹانے کے لیے لوہے کی کوئی چیز استعمال کرے؟ یا پھر کوئی دوسری چیزیں (جیسے آج کل مارکیٹ سے بہت سارے پاؤڈر اور کریمیں مل جاتی ہیں) استعمال کر سکتے ہیں؟ کیا مرد کے لیے لازمی ہے کہ وہ پاخانہ کی جگہ سے بھی غیر ضروری بال ہٹانے لازمی ہیں؟ اگر ہے تو کتنی جگہ سے ہٹانے چاہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد نعیم اللہ

  • مقام: لاہور
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

موضوع:طہارت

جواب:

مرد ہو یا عورت اپنے جسم کے غیر ضروری بال ریزر، پاؤڈر یا ریم یا پھر کوئی بھی جدید طریقہ سے ختم کر سکتے ہیں، شرعا کوئی ممانعت نہیں ہے۔ صرف یہ خیال رکھیں کہ میڈیکلی کوئی برے اثرات مرتب نہ ہوں۔ شرعا کوئی حد مقرر نہیں ہے، اصل مقصود صفائی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 19 April, 2024 06:32:45 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2807/