Fatwa Online

کیا مقر سیاہ حلال ہے؟

سوال نمبر:2796

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ مچہلی جیسا ایک قسم کا جانور پانی میں پایا جاتا ہے۔ انکا جسم تو مچہلی جیسا اور سیاہ قسم کا ہے اور ہم اسکو سندھی میں مقر کہتے ہیں بعض لوگ اس کو حلال کہتے اور بعض لوگ اسی حرام کہتے ہیں اس وجہ سے کہ مچھلی پانی سے جدا ہونے سے جلد مر جاتی ہے اور مقر سیاہ مچھلی جیسا پانی سےجدا کر دیا جاۓ تو 1 یا 2 دن تک وہ نہیں مرتا۔ اس وجہ بعض لوگ اور خود میں بھی اسکو حرام کہتا ہوں۔ براۓ مہربانی رہنمائی فرمائیے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محبتی مورزادو

  • مقام: جیکب آباد، سندھ، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

موضوع:حلال و حرام جانور

جواب:

پانی کے تمام جانوروں میں صرف مچھلی حلال ہے۔ اب مچھلی کی کئی اقسام ہیں۔ اگر تو یہ جانور مچھلی ہے پھر اس کو کھا سکتے ہیں مچھلی نہیں ہے تو حرام ہے۔ اس کا اردو یا انگریزی نام بتا دیں پھر اس کو دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ کیا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 05:25:41 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2796/