عدم توجہ سے اللہ کے بارے میں منفی کلمات نکلنے سے کیا ایمان ضائع ہو جاتا ہے؟
سوال نمبر:2795
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے بے دھیانی میں ایک محفل میں دعا نہ قبول ہونے اور اللہ تعالی کے بارے میں منفی کلمات کہہ دیے۔ میں اپنی بات پر بہت نادم ہوں اور اللہ تعالی سے معافی مانگ رہا ہوں۔ مجھے بتائیےکہ کہیں میرا ایمان تو ضائع نہیں ہو گیا؟
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد سعد
- مقام: لاہور
- تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء
موضوع:ایمانیات
جواب:
اللہ تعالی سے معافی مانگیں اور سچی توبہ کریں۔ رب کریم کی مرضی قبول کرے یا نہ کرے۔
بہرحال
ہمیں اس کی غفور الرحیم سے معافی اور رحمت کی امید رکھنی چاہیے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 23 November, 2024 03:01:05 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2795/