Fatwa Online

لڑکے اور لڑکی کے لئے شادی کا مناسب اور شرعی طریقہ کیا ہے؟

سوال نمبر:2791

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ لڑکے اور لڑکی کے لئے شادی کا مناسب اور شرعی طریقہ بتائیں۔ بعض لوگ جاب نہ ملنے کی وجہ سے شادی نہیں کرتے۔ شرعی طور پر ایسے لوگوں کے لیے کیا حکم ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: صدیق راجہ

  • مقام: فتح جنگ
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

موضوع:نکاح

جواب:

شادی کرنے والے کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی بیوی کے جسمانی اور مالی حقوق پورے کر سکتا ہو، اگر نہیں کر سکتا تو شادی نہ کرے۔ جسمانی حقوق پورے کرنے کی صلاحیت نہ رکھنے کی صورت میں تو شادی کرنا حرام ہے اور اگر کوئی جسمانی طور پر حقوق پورے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہو لیکن ابھی مالی طور پر اس قابل نہ ہو کہ بیوی کے مالی حقوق پورے کر سکے تو اس کے لیے حکم ہے کہ وہ روزے رکھے، اس وقت تک شادی نہ کرے جب تک وہ لڑکی کا مالی طور پر خرچ اٹھانے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو، اسے روزگار نہ مل جائے یا اپنے پاؤں پر کھڑے نہ ہو جائے، بہتر ہے شادی نہ کی جائے۔ دوسری طرف یہ بھی خیال رکھنا ہے کہ گناہ سے بچنے کی خاطر ساتھ روزے رکھے جائیں۔ لہذا جو حقوق پورے کرنے کی صلاحیت نہ رکھتا ہو اس کو شادی نہیں کرنی چاہیے جب تک حقوق پورے کرنے کے قابل نہ ہو جائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 01:06:59 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2791/