Fatwa Online

گواہی کا فلسفہ کیا ہے؟

سوال نمبر:2784

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ گواہی کا فلسفہ بتائیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: ڈاکٹر عنایت اللہ خان

  • مقام: پشاور
  • تاریخ اشاعت: 23 ستمبر 2013ء

موضوع:شہادت (گواہی)  |  معاملات

جواب:

گواہی فریقین کے درمیان لڑائی، جھگڑا، دھوکہ فراڈ اور دیگر خطرناک مسائل پیدا ہونے سے بچنے کی خاطر ضروری ہے۔ مثلا دو آدمی کوئی چیز ایک دوسرے کو بیچتے ہیں یا تبادلہ کرتے ہیں لیکن بعد میں کوئی مسئلہ ہو گیا تو وہ آپس میں لڑ پڑیں تو فیصلہ کرنے والے کو کیا خواب آئے گا کہ یہ کس کی چیز ہے کیونکہ وہ تو دونوں نہیں مانیں گے۔ اس طرح نکاح میں دو گواہوں کا ہونا لازم رکھا گیا ہے تاکہ ہر زنا کرنے والا جوڑا بھی پکڑے جانے پر یہ نہ کہہ دے کہ ہم نے نکاح کر رکھا ہے یا کوئی بھی کسی عورت کو پکڑے اور دعوی کر دے یہ میری بیوی ہے، وہ شور کرتی رہے کہ میں اس کی بیوی نہیں ہوں تو فیصلہ گواہوں پر ختم ہو گا کہ آپ کا نکاح کب ہوا اور اس وقت گواہ کون تھے ان کو حاضر کریں۔ اسی طرح قتل، زناء اور دیگر معاملات میں گواہ نہ ہوں تو ہر کوئی جو چاہے دعوی کرتا بیٹھے اس کو حل کرنا مشکل ہو جائے گا۔ لہذا گواہی بہت سارے مسائل کا حل ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 06:26:51 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2784/