بیوی کے حقوق ادا نہ کرنے والے شوہر کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے؟
سوال نمبر:2771
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میری امی اور میرے ابو کا نکاح تو ہوا ہے لیکن وہ میری امی کو ان کا حق دیتے ہیں نہ ہی خرچہ، نہ کوئی دوسرا حق وغیرہ اور میں آپ سے بس اتنا پوچھنا چاہتی ہوں کہ میاں بیوی کا نکاح ہو اور مرد بیوی کے حقوق ادا نہ کرے تو ایسے شوہر کے لیے قرآن پاک میں کیا حکم ہے؟ کیا اس عورت کا اس مرد کے ساتھ نکاح برقرار ہے یا نہیں۔
سوال پوچھنے والے کا نام: سدرہ
- مقام: اسلام آباد، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء
موضوع:زوجین کے حقوق و فرائض
جواب:
میاں بیوی کے زندہ ہوتے ہوئے دونوں کا نکاح برقرار رہتا ہے، جبکہ شوہر دین اسلام
پر قائم رہے اور کوئی بھی ایسا لفظ نہ بولے جس سے صریح یا بائن طلاق واقع ہوتی ہو
یا عورت حقوق نہ ملنے کی وجہ سے عدالت سے تنسیخ نکاح نہ کروا لے۔ ہر قسم کے حقوق
پورے کرنا شوہر کا فرض ہے، اگر نہیں پورے کرے گا تو عورت بذریعہ عدالت اپنا حق طلب
کر سکتی ہے، اگر نہ ملے تو بذریعہ عدالت علیحدگی کا بھی مطالبہ کر سکتی ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 24 November, 2024 07:21:24 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2771/