Fatwa Online

کیا پراویڈنٹ فنڈ سے زکوۃ نکالی جائے گی؟

سوال نمبر:2746

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ہمیں سالانہ پراویڈنٹ سلپ جاری ہوتی ہے، جس پر سالانہ کٹوتی اور منافع ملا کر کل بیلنس لکھا ہوتا ہے۔ کیا یہ رقم زکوۃ کا نصاب نکالتے وقت شامل کی جائے گی۔ اسی طرح جو رقم سالانہ پریمیم کے طور پر لائف انشورنس کو دی جا چکی ہے وہ رقم زکوۃ کا نصاب نکالتے وقت شامل کی جائے گی؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حسیب انور

  • مقام: واہ کینٹ
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

موضوع:زکوۃ

جواب:

پراویڈنٹ فنڈ اور انشورنس کی اصل رقم جو آپ جمع کروا چکے ہیں دونوں پر زکوۃ ادا کرتے رہیں۔ یعنی ان کو نصاب میں شامل کرنا ہو گا۔ خدانخواستہ کسی وجہ سے اگر کوئی بعد میں محروم ہو جائے یعنی یہ رقم نہ ملے تو وہ بعد میں ادا کی جانے والی زکوۃ سے اتنی رقم ادا نہیں کرے گا جو پہلے ادا کر چکا ہے۔ لیکن ایسا بہت کم ہوتا ہے کہ کسی کو یہ رقوم نہ ملیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 04 December, 2024 01:22:21 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2746/