Fatwa Online

حدیث الباب اور ترجمۃ الباب کیا ہے؟

سوال نمبر:2734

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ حدیث الباب اور ترجمۃ الباب کیا ہے؟ مثال دے کر بات کی وضاحت فرمائیں۔ نیز بتائیں کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تالیف کردہ کتب حدیث سے کس طرح ایک عام آدمی استفادہ کر سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نامعلوم

  • مقام: نا معلوم
  • تاریخ اشاعت: 24 اگست 2013ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

پہلی بات یہ ہے کہ حدیث الباب اہل فن کی اصطلاح نہیں ہے۔ اس کو کسی نے استعمال نہیں کیا۔

دوسری بات یہ ہے کہ ترجمۃ الباب سے مراد عنوان ہے۔ محدثین نے احادیث مبارکہ کو جمع کر کے جو عنوانات دیئے ہیں ان کو (ترجمۃ الابواب) کا نام دیا ہے۔ مثلا امام بخاری رضی اللہ عنہ نے اپنی الصحیح میں سب سے پہلا ترجمۃ الباب (بدءالوحی) قائم کیا ہے۔

تیسری بات یہ ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے احادیث مبارکہ کو بالکل عام فہم ترجمے اور اعراب کے ساتھ کچھ نئے ترجمۃ الابواب کے ساتھ پیش کیا ہے تاکہ ہر عام وخاص احادیث مبارکہ کو پڑھ کر سمجھ سکے۔ استفادہ تو وہی کر سکے گا جو پڑھے گا، اس لیے جو جتنا زیادہ پڑھے گا اتنا زیادہ استفادہ بھی کرے گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 06:32:06 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2734/