Fatwa Online

کیا پراویڈنٹ فنڈ پر زکواۃ واجب ہے؟

سوال نمبر:2729

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں ایک کمپنی میں جاب کرتا ہوں۔ میں اپنا پراویڈنٹ فنڈ نکلوا کر ایک پلاٹ انسٹالمنٹ پر بک کروایا ہے۔ پلاٹ پر گھر بنانا چاہتا ہوں۔ کیا اس پراویڈنٹ فنڈ پر زکواۃ واجب ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد ساقب جاوید

  • مقام: کراچی
  • تاریخ اشاعت: 09 ستمبر 2013ء

موضوع:زکوۃ

جواب:

اگر آپ یہ گھر اپنی رہائش کے لیے بنانا چاہتے ہیں اور پہلے آپ کے پاس گھر نہیں ہے تو پھر گھر یا پلاٹ کے لیے رکھی ہوئی رقم پر زکوۃ لاگو نہیں ہوگی، اگر اضافی گھر بنانا چاہتے ہیں پھر اس رقم پر زکوۃ ادا کرنی ہو گی۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 03:23:17 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2729/