کیا ایک مجلس میں چند آدمیوں کا بلند آواز سے قرآن مجید پڑھنا جائز ہے؟
سوال نمبر:2724
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک مجلس میں چند آدمیوں کا بلند آواز سے قرآن مجید پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: سید وجاہت علی
- مقام: انڈیا
- تاریخ اشاعت: 22 اگست 2013ء
موضوع:تلاوت قرآن مجید
جواب:
قرآن مجید میں اللہ تعالی فرماتا ہے :
وَإِذَا قُرِئَ الْقُرْآنُ فَاسْتَمِعُواْ لَهُ
وَأَنصِتُواْ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ.
الاعراف، 7 : 204
اور جب قرآن پڑھا جائے تو اسے توجہ سے سنا کرو اور خاموش
رہا کرو تاکہ تم پر رحم کیا جائے۔
لہذا اجتماعی تلاوت آہستہ آہستہ کرنی چاہیے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 11:31:22 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2724/