کیا مسلمان شرک کر سکتا ہے؟
سوال نمبر:2723
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا مسلمان شرک کر سکتا ہے، اگر نہیں تو کیوں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: علی رضا
- مقام: کراچی
- تاریخ اشاعت: 22 اگست 2013ء
موضوع:شرک | ایمانیات
جواب:
جس طرح غیر مسلم اسلام قبول کرے تو مسلمان ہو جاتا ہے۔ اسی طرح اگر مسلمان بھی
کفریہ کلمات کہے تو وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو کر کافر اور مرتد بن جاتا ہے۔ اگر شرک کرے تو
مشرک بن جائے گا۔ لہذا مسلمان شرکیہ کلمات کہے تو مشرک ہو جائے گا۔ اللہ تعالی ہر
مسلمان کے ایمان کو پختگی عطا فرمائے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 05:56:43 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2723/