Fatwa Online

حضرت علی رضی اللہ عنہ کا جنازہ کس نے پڑھایا اور وہ مدفون کہاں پر ہیں؟

سوال نمبر:2717

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے وصال بارے صحیح روایات سے بتائیں کہ کس کس نے غسل دیا، جنازہ کس نے پڑھایا، اور وہ کہاں پر مدفون ہیں؟ بعض شیعہ کہتے ہیں علی رضی اللہ عنہ کی میت کو زمین میں کسی نے بھی دفن نہیں کیا بلکہ فرشتے ان کا جنازہ آسمان پر لے گئے۔ برائے مہربانی درست انداز سے ہماری رہنمائی کریں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محبتی مورزادو

  • مقام: جیکب آباد، سندہ
  • تاریخ اشاعت: 22 اگست 2013ء

موضوع:نماز جنازہ

جواب:

صحیح روایت کے مطابق حضرت علی رضی اللہ عنہ پر کوفہ کی جامع مسجد میں چالیس ہجری سترہ رمضان بروز جمعۃ المبارک نماز فجر کے وقت عبد الرحمن ابن ملجم نے قاتلانہ حملہ کیا۔ جس کی وجہ سے آپ رضی اللہ عنہ انیس رمضان المبارک کو شہید ہو گئے۔ کفن دفن حضرت حسن، حسین، حنیفہ اور عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہم نے کیا اور باقی لوگ بھی ساتھ تھے۔

جنازہ حضرت حسن بن علی بن ابی طالب نے پڑھایا اور آپ رضی اللہ عنہ کو گورنر ہاؤس کے پاس کوفہ میں ہی دفن کیا گیا لیکن آپ رضی اللہ عنہ کی قبر مبارک کو خفیہ رکھا گیا کیونکہ خارجیوں کے بے حرمتی کرنے کا ڈر تھا۔

حافظ ابن کثیر، البدایۃ والنھایۃ، 7 : 330، 331، مکتبۃ المعارف بیروت

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 November, 2024 07:12:39 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2717/