Fatwa Online

علامات قیامت سے کیا مراد ہے؟

سوال نمبر:27

علامات قیامت سے کیا مراد ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 19 جنوری 2011ء

موضوع:ایمان بالآخرۃ

جواب:

علامت قیامت سے مراد قیامت کی نشانیاں ہیں جن کا ظہور قیامت سے قبل ہوگا، مثلاً امام مہدی کاظہور، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا آسمان سے اترنا، یاجوج ماجوج کا نکلنا اور اﷲ کے غضب سے ہلاک ہو جانا، سورج کا مغرب سے نکلنا، آگ کا ظاہر ہونا وغیرہ یہ سب علامات قیامت ہیں۔ اس طرح جب قیامت کی تمام نشانیاں ظاہر ہوں گی پھر حکم الٰہی سے حضرت اسرافیل علیہ السلام صور پھونکیں گے جس سے سب کچھ فنا ہو جائے گا۔ پھر جب اﷲ تعالیٰ کو منظور ہوگا دوبارہ صور پھونکا جائے گا، جس سے تمام مُردے زندہ ہو جائیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 22 November, 2024 03:17:33 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/27/