Fatwa Online

کیا پیپر میرج پر طلاق دینے سے واقع ہو جاتی ہے؟

سوال نمبر:2692

السلام علیکم میرے شوہر 12 سال سے آئر لینڈ میں‌ رہتے ہیں اور کبھی 2 سال میں‌ اور کبھی 3 سال میں‌ اور کبھی 4 سال میں ملنے آئے۔ وہاں‌ انہوں‌ نے پیپر میرج کے لیے ہماری شادی کے جالی طلاق کے پیپر جمع کروائے تھے۔ تو میرا سوال یہ ہے کہ ایسے پیپرز جمع کروانے کے بعد کیا ہمارا نکاح قائم ہے؟ ہمارے نکاح پر کوئی فرق تو نہیں‌ پڑا؟ مہربانی کے کے جلد از جلد تفصیلا جواب ارسال فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: صائمہ یوسف

  • مقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 20 جولائی 2013ء

موضوع:طلاق

جواب:

اب ہمیں معلوم نہیں کہ طلاق کے پیپرز میں کیا الفاظ لکھے ہوئے ہیں۔ لیکن طلاق کے لیے جعلی کاغذات بنانے سے بھی طلاق واقع ہو جاتی ہے۔ لہذا جو الفاظ لکھے ہیں ان کے مطابق جو طلاق بنتی ہے واقع ہو گئی ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 22 November, 2024 01:54:01 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2692/