کیا عصر سے مغرب کے درمیان پانی نہیں پینا چاہیے؟
سوال نمبر:2675
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا عصر سے مغرب کے درمیان پانی وغیرہ نہیں پینا چاہیے۔ کیا بزرگان دین کا اس بارے میں کوئی عمل یا احتیاط رہی ہے۔
سوال پوچھنے والے کا نام: بختیار حسین
- مقام: لاہور، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 24 اگست 2013ء
موضوع:خور و نوش
جواب:
شریعت میں عصر اور مغرب کے درمیان پانی پینے سے کہیں منع نہیں کیا گیا نہ ہی کسی
صاحب عقل نے منع کیا ہے۔ یہ جاہلانہ باتیں ہوتی ہیں جو معاشرے میں مشہور ہو جاتی
ہیں، ان کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہوتی، لہذا عصر اور مغرب کے درمیان پانی پی سکتے
ہیں، جائز ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 09:01:07 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2675/