ذہنی کمزوری کو دور کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
سوال نمبر:2671
السلام علیکم میرا مسئلہ یہ ہے کہ میرا ذہن بہت کمزور ہے، جو سبق بھی یاد کرتا ہوں وہ بھول جاتا ہوں۔ برائے مہربانی اس کا کوئی حل بتائیں؟
سوال پوچھنے والے کا نام: انیس
- مقام: پاکستان
- تاریخ اشاعت: 24 اگست 2013ء
موضوع:متفرق مسائل
جواب:
پانچ نمازیں پابندی کے ساتھ پڑھیں، کم از کم ایک رکوع قرآن پاک کی تلاوت بمع
ترجمہ روزانہ کریں اور ہر نماز کے بعد کم از کم تین تین بار درود وسلام ضرور پڑھیں،
اضافہ کر سکتے ہیں تو کر لیں۔ ان شاء اللہ ذہن درست ہو جائے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 22 November, 2024 02:31:17 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2671/