Fatwa Online

عشر کی شرعی مقدار کیا ہے؟

سوال نمبر:2652

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ عشر کی حد کتنی مقرر ہے۔ 100 بوری پر کتنا عشر دینا ہو گا؟

سوال پوچھنے والے کا نام: افتخار احمد عباسی

  • مقام: نواب شاہ سندھ
  • تاریخ اشاعت: 24 اگست 2013ء

موضوع:عشر

جواب:

پہلی صورت جس زمین کی آب پاشی کرنے پر خرچ نہ کیا جائے اس کی پیداوار پر دسواں حصہ (عشر) ہے اور دوسری صورت جس زمین کی آبپاشی ٹیوب ویل یا نہر یا کسی اور ایسے ذریعے سے کی جائے جس پر خرچ اٹھے تو اس پر بیسواں حصہ (نصف عشر) ہے۔ مثلا پہلی صورت میں 100 بوری پر دس (10) بوری عشر دیا جائے گا۔ اگر دوسری صورت میں 100 بوری پیداوار ہو تو پھر نصف عشر یعنی 100 میں سے پانچ (5) بوری دینا پڑے گا۔ لہذا آپ دیکھ لیں آپ زمین کو پہلی صورت کے مطابق سیراب کرتے ہیں یا دوسری صورت کے مطابق؟ اگر پہلی صورت کے مطابق سیراب کرتے ہیں تو 10 بوری عشر دیں۔ اگر دوسری صورت کے مطابق سیراب کرتے ہیں تو 5 بوری دیں گے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 03:02:57 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2652/