Fatwa Online

کیا قوالی وغیرہ میں‌ آلات موسیقی جائز ہیں؟

سوال نمبر:2634

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ حدیث پاک میں‌ آیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نے فرمایا میں آلات موسیقی کو توڑنے کے لیے بھیجا گیا ہوں۔ تو کیا قوالی وغیرہ میں‌ آلات موسیقی جائز ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد آصف جاوید

  • مقام: فیصل آباد
  • تاریخ اشاعت: 04 جولائی 2013ء

موضوع:موسیقی/قوالی

جواب:

جس حد تک آلات موسیقی کی اجازت ہے، اس حد کے اندر رہتے ہوئے جو بھی اچھا کلام ہے اگر اس کی لفاظی نہ بگڑے تو آلات موسیقی کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں۔ خواہ نعت، منقبت یا کوئی اور کلام ہو۔ قوالی کوئی الگ چیز نہیں ہے۔ قوالی میں بھی کلام اچھا ہو اور جن آلات موسیقی کی اجازت ہے ان کو استعمال کیا جائے تو کوئی ممانعت نہیں۔

اس کا تفصیلی جواب ہم نے ماہنامہ منہاج القرآن میں تین اقساط میں دیا تھا۔ اس کے لیے آپ درج ذیل لنک دیکھیں۔

  1. سر، ساز اور وجد و رقص (حصہ اول)
  2. سر، ساز اور وجد و رقص (حصہ دوم)
  3. سر، ساز اور وجد و رقص (حصہ سوم)

مزید مطالعہ کے لیے ملاحظہ کیجیے:

آلات موسیقی کا استعمال کسی صورت میں جائز ہے؟

مزید معلومات کے لئے ذیل میں مہیا کردہ ویڈیو کلپس ملاحظہ فرمائیں:

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 November, 2024 05:09:12 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2634/