Fatwa Online

رخصتی سے قبل طلاق پر کتنا حق مہر ادا کیا جائیگا؟

سوال نمبر:2623

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میرے دوست نے نکاح کیا لیکن رخصتی نہیں‌ ہوئی۔ اب 6 ماہ میں‌ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی ہے۔ اس صورت حال میں‌ اسے کتنا مہر ادا کرنا ہو گا؟ پورا، آدھا یا بالکل بھی ادا نہیں‌ کرے گا؟ برائے مہربانی قرآن وسنت کی روشنی میں‌ جواب دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد رفیع

  • مقام: کویت
  • تاریخ اشاعت: 04 جولائی 2013ء

موضوع:طلاق

جواب:

قرآن پاک میں ہے :

وَإِن طَلَّقْتُمُوهُنَّ مِن قَبْلِ أَن تَمَسُّوهُنَّ وَقَدْ فَرَضْتُمْ لَهُنَّ فَرِيضَةً فَنِصْفُ مَا فَرَضْتُمْ إَلاَّ أَن يَعْفُونَ أَوْ يَعْفُوَ الَّذِي بِيَدِهِ عُقْدَةُ النِّكَاحِ

'اور اگر تم نے انہیں چھونے سے پہلے طلاق دے دی درآنحالیکہ تم ان کا مَہر مقرر کر چکے تھے تو اس مَہر کا جو تم نے مقرر کیا تھا نصف دینا ضروری ہے سوائے اس کے کہ وہ (اپنا حق) خود معاف کر دیں یا وہ (شوہر) جس کے ہاتھ میں نکاح کی گرہ ہے معاف کر دے (یعنی بجائے نصف کے زیادہ یا پورا ادا کر دے)،'

(البقرہ، 2 : 237)

لہذا رخصتی سے قبل طلاق دینے پر مقرر کردہ حق مہر کا نصف ادا کرنا ہو گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 November, 2024 06:51:41 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2623/