سود پر رقم لے کر ویزہ لینے سے کیا وہ کمائی حلال ہو گی؟
سوال نمبر:2614
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ہمارا ٹریول ایجنسی کا کام ہے، ہمارے اکثر مسافر سود پہ رقم اٹھا کر ویزہ لیتے ہیں کیا ان کا سود پہ رقم اٹھا کہ ہمیں دینے سے ہماری کمائی پہ اثر پڑے گا، یا ہماری کمائی حلال ہو گی، برائے مہربانی وضاحت کے ساتھ بتائیں۔
سوال پوچھنے والے کا نام: نوید
- مقام: لا ہور، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 04 جولائی 2013ء
موضوع:سود | خرید و فروخت (بیع و شراء، تجارت)
جواب:
اس کا آپ کی کمائی پر اثر نہیں پڑے گا کیونکہ جو سود لیتے ہیں اس کا گناہ ان پر ہے۔ آپ
تو اپنے اخراجات لیتے ہیں۔ کیونکہ آپ ان کو نہیں کہتے ہیں کہ سود پر رقم لے کر ہمیں دو۔
آپ کی کمائی پر اس وقت اثر پڑے گا جب آپ بھی سود لینے یا دینے میں ملوث ہونگے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 10:41:49 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2614/