Fatwa Online

زیور کی زکوٰۃ مرد کی ذمہ داری ہے یا عورت کی؟

سوال نمبر:261

زیور کی زکوٰۃ مرد کی ذمہ داری ہے یا عورت کی؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 24 جنوری 2011ء

موضوع:زکوۃ  |  عبادات

جواب:

جن زیورات کی مالک عورت ہو خواہ وہ میکہ سے لائی ہو یا اس کے شوہر نے اُسے ان کا مالک بنا دیا ہو۔ تو اس کی زکوٰۃ ادا کرنا عورت پر فرض ہے اور جن زیورات کا مالک مرد ہو یعنی عورت کو صرف پہننے کے لئے تو دیا ہو لیکن مالک نہیں بنایا تو ان زیورات کی زکوٰۃ مرد کے ذمہ ہے عورت پر نہیں ہے۔

 فتاویٰ رضويه، جلد : 4

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 19 April, 2024 07:11:55 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/261/