Fatwa Online

سونے چاندی پر زکوٰۃ کب فرض ہوتی ہے؟

سوال نمبر:260

سونے چاندی پر زکوٰۃ کب فرض ہوتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 24 جنوری 2011ء

موضوع:زکوۃ

جواب:

جب سونے کا نصاب ساڑھے سات تولے اور چاندی کا نصاب ساڑھے باون (52) تولے ہو تو سونا اور چاندی میں چالیسواں حصہ یعنی اڑھائی فیصد کے حساب سے نکال کر زکوٰۃ ادا کرنا فرض ہو جاتی ہے۔ یہ ضروری نہیں کہ سونے کی زکوٰۃ میں سونا اور چاندی کی زکوٰۃ میں چاندی ہی دی جائے بلکہ یہ بھی جائز ہے کہ سونے چاندی کی قیمت لگا کر اتنی رقم زکوٰۃ کے طور پر دے دی جائے۔

1. مرغينانی، بداية المبتدی، 1 : 25
2. زحيلی، الفقه الاسلامی وادلته، 2 : 767
3. حصکفی، الدرالمختار، 1 : 134

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 04 December, 2024 01:48:05 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/260/