Fatwa Online

کیا صفائی کرنے والے ملازم (مسلم و غیر مسلم) سے ہاتھ ملانے کے بعد دھونے ضروری ہیں؟

سوال نمبر:2584

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی شخص کا موبائل جو فلش میں‌ گرنے کے بعد بغیر دھوئے اس نے خشک کر لیا ہو وہ شخص اس موبائل کو استعمال کر رہا ہو تو کیا اس سے ہاتھ ملانے کے بعد ہمیں‌ ہاتھ دھونا لازمی ہے اور کیا صفائی کرنے والے ملازم (مسلم و غیر مسلم) سے ہاتھ ملانے کے بعد دھونے ضروری ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: عبد الھادی

  • مقام: پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 20 مئی 2013ء

موضوع:طہارت

جواب:

موبائل فلش میں گر جائے تو اسے نکال کر پیٹرول یا کسی اور ایسی چیز سے صاف کر لینا چاہیے جس سے جراثیم سے پاک ہو جائیں یعنی گندگی کے اثرات ختم ہو جائیں تو وہ پاک ہو جائے گا بہتر طریقہ یہی ہے۔ اگر گندگی وغیرہ نہ لگی ہوئی ہو تو گیلے کپڑے سے تین مرتبہ صاف کر کے دھوپ میں رکھنے سے خشک ہو کر بھی پاک ہو جائے گا۔ جب پاک ہو جائے پھر اس کو استعمال کرنے والے سے ہاتھ ملانے کے بعد ہاتھ دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔

صفائی کرنے والا ملازم مسلم ہو یا غیر مسلم اگر اس کے ہاتھ ناپاک ہوں تو اس سے ہاتھ ملانے والے کے بھی ہاتھ ناپاک ہو جائیں گے اور دھونے ضروری ہو جائیں گے۔ مثلا سویپر ٹائلٹ کی صفائی کر رہا ہو تو گندگی کو صاف کرتے وقت اس کے ہاتھ ناپاک ہو جائیں تو اس وقت جو بھی اس سے ہاتھ ملائے گا اس کے لیے ضروری ہے وہ ہاتھ اپنے ہاتھ پاک صاف کرے۔ اگر اس کے بعد سویپر اپنے ہاتھ اچھی طرح صاف پانی سے دھو کر پاک کر لے تو اس کے ہاتھ صاف ہو جائیں گے، اب ایسے شخص سے اگر وہ مسلم ہو یا غیر مسلم اس سے ہاتھ ملانے کے بعد دھونے کی ضرورت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 02:59:42 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2584/