کیا ویزہ حاصل کرنے کی غرض سے فرضی نکاح کیا جا سکتا ہے؟
سوال نمبر:2581
السلام علیکم میں اپنی بہن کے حوالے سے بات کرنا چاہتی ہوں اس کا نکاح ہوا اس کے بعد اس کا خاوند یوکے چلا گیا اس کے سسرال والوں نے اس کے خاوند کی غیر موجودگی میں اس کی رخصتی لے لی وہ اس کو بھی بلانا چاہتے تھے لیکن اب اس کا خاوند کا یوکے میں ویزہ کا مسئلہ ہوا تو اس نے وہاں اپنی دوست کے ساتھ مل کر گورنمنٹ کو پیپر میرج ویزہ اپلائی کیا، آپ کو پتہ ہی ہو گا کہ وہ ہر طرح کا ثبوت چاہتے ہیں اب میں اس سے یہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ میری بہن کا نکاح قائم ہے یا ٹوٹ گیا ہے اس کے خاوند کے عمل کی وجہ سے۔
سوال پوچھنے والے کا نام: صدف
- مقام: زمبابوے
- تاریخ اشاعت: 20 مئی 2013ء
موضوع:نکاح | جدید فقہی مسائل
جواب:
ویزہ حاصل کرنے کے لیے پیپر میرج کرنا دھوکہ، فراڈ اور جھوٹ ہے لیکن آپ کی بہن کے ساتھ
نکاح تو قائم رہے گا۔ جب تک کہ اس کا شوہر اسے طلاق نہ دے دے یا پھر آپ کی بہن بذریعہ عدالت تنسیخ
نکاح نہ کروا لے یا وہ دائرہ اسلام سے خارج نہ ہو جائے اس وقت تک آپ کی بہن کا نکاح
اس کے شوہر کے ساتھ
قائم رہے گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 23 November, 2024 01:10:17 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2581/