Fatwa Online

کیا بالوں‌ کو باندھنے سے وضو اور نماز ہو جاتی ہے؟

سوال نمبر:2561

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا جوڑے میں‌ وضو میں‌ سر کا مسح اور نماز ہو جاتی ہے؟ کیوں کے میرے بال نہ بہت چھوٹے ہیں اور نہ ہی لمبے کے چوٹیہ ہو جائے۔ تو میں‌ تھوڑا فولڈ کر کے اوپر کلپ لگا لیتی ہوں جو تھوڑی بہت جوڑے سے مشابہت رکھتی ہے۔ کیا اس میں‌ وضو اور نماز ہو جاتی ہے؟ تفصیل سے جواب دیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: عریشہ

  • مقام: لندن
  • تاریخ اشاعت: 08 مئی 2013ء

موضوع:احکامِ نماز برائے خواتین

جواب:

ایسی حالت میں وضو اور نماز ہو جائے گی لیکن دوران نماز عورت کے لیے سر ڈھانپنا ضروری ہے، اس لیے جُوڑے (بالوں کو فولڈ کر کے باندھنا) سے مشابہت میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن سر ننگا نہیں ہونا چاہیے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 07:31:12 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2561/