کیا شوگر کا مریض روزے رکھے گا؟
سوال نمبر:2516
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر شوگر کا مریض روزہ نہیں رکھ سکتا تو اس کے لئے شرعی حکم کیا ہے؟ تفصیلی وضاحت فرمائیں۔جزاک اللہ
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد شفیق بخاری
- مقام: ملتان، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 04 اپریل 2013ء
موضوع:روزہ
جواب:
اگر رمضان کے بعد بھی صحت یاب ہونے کی کوئی امید نہ ہو تو فدیہ دے دیا جائے، جو
کہ دو کلو گندم، اس کا آٹا یا اس کی قیمت فی روزہ ہے۔ کھجور یا جو دینا چاہے تو چار
کلو ہو گا۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 10:48:41 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2516/