کیا ناجائز تعلقات والے مرد اور عورت اپنی اولاد کی آپس میں شادی کروا سکتے ہیں؟
سوال نمبر:2515
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ ایک مرد اور ایک عورت کے شادی سے پہلے ناجائز تعلقات تھے، بعد میں مرد کی کسی دوسری عورت سے شادی ہو گئی اور عورت کی کسی دوسرے مرد سے شادی ہو گئی۔ اب مرد اپنے بیٹے کی شادی اس عورت کی پوتی سے کرنا چاہتا ہے کیا ایسا ہو سکتا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: محمد حیات
- مقام: سیالکوٹ، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 04 اپریل 2013ء
موضوع:متفرق مسائل
جواب:
ایسے تعلقات کے باوجود اولاد کا رشتہ کرنا جائز ہے، ان کی شادی ہو سکتی ہے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 23 November, 2024 06:42:35 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2515/