Fatwa Online

کیا بیٹیاں اپنے باپ کی قضاء نمازیں‌ ادا کر سکتی ہیں؟

سوال نمبر:2511

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی شخص مر جائے اور اس کی صرف بیٹیاں ہی وارث ہوں اور اس شخص کی قضاء نمازیں رہتی ہوں، اس صورت میں‌ کیا اس کی بیٹیاں اپنے والد کے لیے فدیہ دے سکتی ہیں اور کیا باپ اپنی بیٹی کے گھر سے کچھ کھا سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد سہیل

  • مقام: کراچی، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 04 اپریل 2013ء

موضوع:نماز  |  عبادات

جواب:

پہلی بات یہ ہے کہ فدیہ روزوں کا ہوتا ہے نمازوں کا نہیں، لیکن احناف کے نزدیک یہ ہے کہ فدیہ دے دیا جائے، اگر قبول ہو گیا تو ٹھیک ہے، نہیں تو صدقہ ہو جائے گا اور میت کو فائدہ پہنچے گا۔ دوسری بات یہ ہے کہ باپ اپنی بیٹی کے گھر سے کھا پی سکتا ہے کوئی ممانعت نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 04 December, 2024 01:40:31 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2511/