کسی جاندار کو جلانا کیسا ہے؟
سوال نمبر:2510
حضرت مفتی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکا تہ
مچھر مارنے کے لئے ایک الیکٹرانک بلا آتا ہے جو مچھر اس کی زد میں آتا ہے وہ بلا اس کو جلا دیتا ہے، کسی جاندار کو جلانا شرعا جائز نہیں ہے مچھر کے دفعیہ کے لئے اس بلے کا استعمال جائز ہے یا نہیں۔
سوال پوچھنے والے کا نام: ناظم انصاری
- مقام: گاندھی نگر دہلی، ہندوستان
- تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2013ء
موضوع:جدید فقہی مسائل
جواب:
جہاں تک مچھر کو بلا کے ذریعے ختم کرنے کی بات ہے تو چونکہ مچھر انسان کے لیے خطرناک ہوتا ہے حتی کہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے
اس لیے اس کو ختم کرنے کے لیے جو بھی طریقہ مناسب ہو استعمال کیا جا سکتا ہے جائز
ہے۔ الیکٹرانک بلا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 06:20:41 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2510/