Fatwa Online

دس تولے سونے پر کتنی زکوۃ بنتی ہے؟

سوال نمبر:2461

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میرے پاس 10 تولے سونا ہے تو آج کل کے حساب سے اس پر زکوۃ کتنی بنتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: فرحہ فاطمہ

  • مقام: حیدر آباد، انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013ء

موضوع:زکوۃ

جواب:

جب سے آپ صاحب نصاب ہوئے ہیں اس دن کے بعد جب ایک سال مکمل ہوا اس دن سونے کی قیمت دیکھ لیں جتنی قیمت بنتی ہے اس کا اڑھائی فیصد زکوۃ دے دیں۔ صرف دس تولے سونے پر ہی زکوۃ نہیں دیں گے، سال پورا ہونے پر جتنا اور بھی مال و دولت آپ کے پاس ہے اس کو ساتھ ملا لیں۔ اس طرح کل مالیت میں سے اڑھائی فیصد زکوۃ نکال دیں گے۔

اگر صرف 10 تولے سونے پر زکوۃ دینی ہو تو اس کی قیمت لگا کر اڑھائی فیصد زکوۃ دے دیں۔ مثلا جس دن دس تولے سونے پر سال مکمل ہوا اس دن سونے کی قیمت ساٹھ (60000) ہزار روپے فی تولہ تھی تو دس تولے کی قیمت چھ لاکھ (600000) روپے ہو گئی۔ اب اس کل رقم چھ لاکھ (600000) کو سو پر تقسیم کریں گے پھر اڑھائی (2.5) سے ضرب دیں گے تو پندرہ ہزار روپے جو اڑھائی فیصد نکلے گا وہ زکوۃ ہو گی۔

حل کرنے کا طریقہ

15000 = 2.5 * 100 / 600000

مذکورہ بالا مثال آپ کو سمجھانے کی خاطر بیان کی ہے آپ کا جس دن سال پورا ہوا تھا اس دن والی قیمت لے کر اسی فارمولے کے مطابق اپنی زکوۃ نکال لیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:محمد شبیر قادری

Print Date : 21 November, 2024 07:40:44 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2461/