Fatwa Online

کیا جنت میں‌ مردوں کی داڑھی نہیں ہوگی؟

سوال نمبر:2454

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا جنت میں مردوں کو داڑھی نہیں ہو گی؟ چونکہ میں نے سنا ہے کہ جو مسلمان دنیا میں داڑھی منڈواتا ہے اسے مرنے کے بعد جب وہ جنت میں جائے گا تو وہاں اسے داڑھی رکھنی ہو گی۔ کیا یہ صحیح ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: مومن اظہر

  • مقام: انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 26 مارچ 2013ء

موضوع:جنت

جواب:

احادیث مبارکہ میں ہے:

عن أبی هريرة قال قال رسول الله صلی الله عليه وآله وسلم أهل الجنة جرد مرد کحلی الايغنی شبابهم ولا تبلی ثيابهم.

"حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اہل جنت کے بدن اور چہرے پر بال نہیں ہوں گے، ان کی آنکھیں سرمگیں ہوں گی، ان کی جوانی فنا نہ ہو گی اور ان کے کپڑے پرانے نہیں ہوں گے۔"

  1. ترمذی، السنن، 4 : 679، رقم : 2539، دار احياء التراث العربی، بيروت

  2. دارمی، السنن، 2 : 431، رقم : 2826، دار الکتاب العربی، بيروت

ایک اور روایت یوں ہے:

عن معاذ بن جبل أن النبی صلی الله عليه وآله وسلم قال يدخل أهل الجنة الجنة جردا مردا مکحلين ابناء ثلاثين أو ثلاث وثلاثين سنة.

"حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جنتی اس حالت میں جنت میں داخل ہوں گے کہ ان کے جسم اور چہرے پر بال نہیں ہوں گے، سرمہ لگا ہوا ہو گا، تیس یا تنتیس سال کی عمر کے ہوں گے"۔

  1. احمد بن حنبل، المسند، 5 : 243، رقم : 22159، مؤسسة قرطبة، مصر

  2. ترمذی السنن، 4 : 682، رقم : 2545

  3. طبرانی، المعجم الکبير، 20 : 64، رقم : 118، مکتبة الزهراء الموصل

مذکورہ بالا احادیث مبارکہ سے تو معلوم ہوتا ہے کہ جنت میں داڑھی نہیں ہو گی۔ آپ نے جس سے سنا ہے کہ جنت میں داڑھی رکھنی ہو گی اس سے کوئی حوالہ مانگیں جس طرح ہم نے بیان کر دیے ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 10:41:21 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2454/