Fatwa Online

سودی وغیر سودی اشتہار پر کمائی کے لیے کلک کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:2433

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کمپنیوں کی تشہیر کرنے والی مختلف ویب سائٹس ہیں، جن میں سودی و غیر سودی اشتہار مکس ہوتے ہیں، ان پر کلک کر کہ ہم تشہیر میں مدد کرتے ہیں اور وہ اس کام کا معاوضہ دیتی ہیں۔ کیا یہ معاوضہ ہمارے لیے جائز ہے؟ کیا غیر مسلموں سے اس طرح کا فائدہ حاصل کیا جا سکتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد شبیر

  • مقام: سعودی عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013ء

موضوع:سود

جواب:

سود، سود ہے جس پلیٹ فارم سے بھی اس کا لین دین یا تشہیر کی جائے مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھی جتنے برے کام مثلا چوری، جوا، شراب، زنا وغیرہ ہر وقت اور ہر جگہ حرام ہیں۔ یہ نہیں کہ غیر مسلم کے ساتھ سب معاملات کرنا جائز ہو جائیں گے جس طرح مسلمان کےساتھ جائز نہیں اسی طرح غیر مسلم کے ساتھ بھی جائز نہیں ہیں۔ لہذا برائی کی تشہیر کرنا جائز نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 22 November, 2024 10:31:58 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2433/