Fatwa Online

صادق تائب کی کیا علامات ہیں؟

سوال نمبر:2432

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ صادق تائب کی کیا علامات ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام: حسنین مقصود

  • مقام: جدہ، سعودی عرب
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

تائب صادق کی علامات یہ ہیں کہ وہ برے کام چھوڑ دیتا ہے، اس کی زندگی میں انقلاب برپا ہوجاتا ہے۔ پہلے جو جو برے کام کرتا تھا وہ چھوڑ کر نیک کاموں میں دلچسپی لیتا ہے، اچھے کاموں میں اس کا دل خوشی محسوس کرتا ہے، برے کاموں سے نفرت کرتا ہے اور اللہ تعالی سے ڈرتا ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 06:40:25 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2432/