Fatwa Online

کیا دوران غسل خون نکلنے سے غسل ہو جاتا ہے؟

سوال نمبر:2430

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر غسل کے دوران یا غسل کے فورا بعد حمام یا واش روم کے اندر جسم کے کسی حصے سے کسی بھی وجہ سے خون نکل جائے تو کیا غسل ہو جاتا ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد عمران خان

  • مقام: دبئی، متحدہ عرب امارات
  • تاریخ اشاعت: 13 مارچ 2013ء

موضوع:غسل  |  وضوء

جواب:

غسل کے فوراً بعد اگر خون نکل جائے تو غسل پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے لیکن وضو ٹوٹ جاتا ہے۔ ایسا شخص اس خون کو صاف کرے، جب خون رک جائے تو وضو دوبارہ کر لے۔ اگر غسل ابھی مکمل نہیں ہوا تھا تو خون صاف کر کے مکمل کر لے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 10:51:49 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2430/