Fatwa Online

مستحب کسے کہتے ہیں؟

سوال نمبر:242

مستحب کسے کہتے ہیں؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 22 جنوری 2011ء

موضوع:فقہ اور اصول فقہ

جواب:

مستحب یا مندوب کا لفظی معنی پسندیدہ عمل ہے، شرعی اصطلاح میں اس سے مراد وہ افعال ہیں جن پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پابندی نہ فرمائی ہو بلکہ کبھی کبھار اسکو کیا ہو وہ مستحب ہے اسکے کرنے سے ثواب ملتا ہے اور چھوڑنے پر کوئی گناہ نہیں ہے۔

ردالمختار، 1: 76

گویا مستحب ایسا فعل ہے جس کے کرنے والے کو ثواب ہو اور نہ کرنے والے کو گناہ نہیں ہو گا۔ جیسے وضو کے بعد تحیۃ الوضو دو رکعت نفل پڑھنا مستحب ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 22 November, 2024 02:34:41 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/242/