Fatwa Online

حجام کا کام کرنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:2402

السلام علیکم میرا سوال یہ ہےکہ حجام کا کام کرنا کیسا ہے اور اس کی کمائی حلال ہے یا حرام؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد نعیم

  • مقام: سعودی عربیہ
  • تاریخ اشاعت: 31 جنوری 2013ء

موضوع:متفرق مسائل

جواب:

حجام کا کام کرنا جائز ہے، اس کی کمائی بھی حلال ہے۔ اگر ظاہری طور پر حجام کا کام نظر آئے اس کے ساتھ ساتھ کوئی کسی بھی قسم کا ناجائز کام بھی جاری کر رکھا ہو اسے جائز نہیں کہہ سکتے جیسا کہ آج کل بعض جگہ ہو رہا ہے۔ غیر شرعی کام جہاں بھی ہو جس وقت بھی ہو ناجائز ہی ہو گا، خواہ مسجد میں کیا جائے یا بازار میں چھپ کر ہو یا سر عام۔ ہاں داڑھی رکھنا ہر مسلمان مرد پر واجب ہے، شیو کرنا جائز نہیں ہے۔ حجام کو چاہیے کہ شیو نہ کرے، اگر کوئی کہتا ہے تو اسے کہہ دیں کہ یہ کام خود ہی کرے میں نہیں کروں گا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 November, 2024 04:23:33 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2402/