Fatwa Online

ایفائے عہد کی خلاف ورزی پر کیا شرعی حکم ہے؟

سوال نمبر:2386

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے عہد کیا کہ ایک کام نہیں کروں گا قسم نہیں کھائی۔ مگر اپنے عہد میں اللہ تعالٰی سے مضبوط رہا۔ مگر ایک دن مجھ سے وہ کام ہو گیا۔ میں نے تین روزے رکھ کر اس کا کفارہ ادا کیا۔ کیا اب میں اس کام کو کر سکتا ہوں یا پہلے والے عہد کا پابند ہوں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: ایاز علی

  • مقام: گوجرانوالا
  • تاریخ اشاعت: 23 جنوری 2013ء

موضوع:ایمانیات

جواب:

اگر تو آپ نے عہد یہ کیا تھا کہ یہ کام کبھی نہیں کروں گا، پھر تو جب بھی وہ کام کرو گے عہد ٹوٹے گا۔ اگر مطلق کہا تھا پھر ایک بار کرنے سے عہد ٹوٹ گیا، اس کے بعد کر سکتے ہیں۔ اگر کوئی اچھا کام نہیں ہے تو اس کو چھوڑ دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 April, 2024 11:04:04 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2386/