کس صورت میں عورت علیحدگی کا مطالبہ کر سکتی ہے؟
سوال نمبر:2380
السلام علیکم کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ اگر کسی عورت کو شو ہر طلاق نہیں دینا چاہتا تو کیا عورت از خود علیحدہ ہو سکتی ہے؟ شوہر بضد ہے کہ میں طلاق نہیں دونگا۔ ایک سال سے انسانی حقوق و ازدواجی حقوق سے بھی عورت محروم ہے۔
سوال پوچھنے والے کا نام: زبیر قادری
- مقام: آزاد کشمیر
- تاریخ اشاعت: 23 جنوری 2013ء
موضوع:زوجین کے حقوق و فرائض
جواب:
اگر شوہر بیوی کے حقوق پورے بھی نہ کرے اور نہ ہی طلاق دے تو اس صورت میں عورت بذریعہ عدالت
تنسیخ نکاح کروا لے۔ عدالتی فیصلہ کے بعد عدت پوری کر کے اپنی مرضی سے کہیں اور
نکاح کر لے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 22 November, 2024 09:25:58 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2380/