قبول اسلام کے لیے کن شرائط پر عمل کرنا ضروری ہے؟
سوال نمبر:2363
السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیا دل سے اسلام قبول کرنے کے بعد شہادت کرنا ضروری ہے اور کیوں؟ اگر خاندان کے ٹوٹنے کا خوف ہو تو کوئی کتنی دیر تک اپنی شہادت کو موخر کر سکتا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: مستقیم چودھری
- مقام: ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات
- تاریخ اشاعت: 23 مئی 2013ء
موضوع:ایمانیات
جواب:
قبول اسلام کے لیے شہادت کرنا اس لیے ضروری ہے کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، مسلمان ہونے کے
بعد تمام تر شرعی احکام اسی وقت لاگو کیے جا سکتے ہیں، جب کوئی ظاہری طور پر مسلمان
ہو۔ شادی بیاہ، نماز، روزہ اور اگر مر جائے تو کفن دفن وغیرہ سب اسی وقت لاگو ہو
سکتے ہیں جب ظاہری طور پر معلوم ہو کہ یہ مسلمان ہے۔ جتنی جلدی ممکن ہو سکے اپنا
مسلمان ہونا ظاہر کرے۔
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 03 January, 2025 05:51:45 AM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2363/