Fatwa Online

بیوی کی سوتیلی بہن سے کب نکاح کیا جا سکتا ہے؟

سوال نمبر:2362

السلام و علیکم مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ اگر بیوی حیات ہو تو اسکی سوتیلی بہن، جو اسکی سگی ماں سے پہلی ماں کی اولاد ہو، اس سے بیک وقت نکاح جائز ہے یا جب تک بہن حیات ہے وہ محرم ہوگی؟ براہ مہربانی جلد رہنمائی فرمایئے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد خان

  • مقام: کینیڈا
  • تاریخ اشاعت: 01 جنوری 2013ء

موضوع:نکاح  |  معاملات

جواب:

اس طرح کے رشتے کو اخیافی نہیں کہتے ہیں۔ یہ بھی حقیقی بہنوں کی طرح ہی بیک وقت ایک مرد کے نکاح میں جمع نہیں ہو سکتیں۔ ایک مر جائے یا اس کو طلاق دے دی جائے تو اس کی عدت پوری ہو جانے کے بعد دوسری سے نکاح ہو سکتا ہے ورنہ جائز نہیں ہے، بلکہ نکاح ہی قائم نہیں ہوگا۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 08:19:11 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2362/