Fatwa Online

کسی خاص دن پر مبارکباد دینا کیسا عمل ہے؟

سوال نمبر:2356

السلام علیکم! فیس بک، ٹیوٹر اور دیگر فورمز پر مسلمان جمعہ مبارک کہتے نظر آتے ہیں۔ کیا کسی کو جمعہ کی مبارکباد دینا قرآن و حدیث یا سلف صالحین سے ثابت ہے؟ جمعہ کے علاوہ دوسرے دنوں کی مبارک باد دینا مثلا پیدائش کے دن کی مبارک دینا، نئے سال کی مبارک دینا یا کوئی اور خوشی کے دن کی مبارکباد دینا کیسا ہے؟ تفصیل سے جواب دیں۔ جزاک اللہ

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد واصف

  • مقام: اسلام آباد
  • تاریخ اشاعت: 01 جنوری 2013ء

موضوع:بدعت  |  معاملات

جواب:

جمعہ کے دن کسی کا یوم پیدائش یا کوئی بھی خوشی کا دن ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی نعمت ہوتی ہے۔ اس لیے ایسے مواقع پر مبارک باد دینا شرعاً جائز ہے، کیونکہ کہیں منع نہیں کیا گیا جو اس کے ناجائز ہونے کی دلیل ہو۔ جب بھی اللہ تعالیٰ کی طرف سے کوئی نعمت ملے، ہمارے لیے برکت ہی ہوتی ہے، جو برکت نہ سمجھے وہ مبارک باد نہ دے۔ لہذا شرعا منع نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 April, 2024 08:42:55 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2356/