کیا قربانی کا گوشت محرم الحرام سے پہلے ختم کرنا ضروری ہے؟
سوال نمبر:2349
السلام علیکم میرا سوا یہ ہے کہ یہ کہا جاتا ہے کہ قربانی کا گوشت محرم الحرام سے پہلے ختم ہو جانا چاہیے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ کیا یہ صحیح ہے اور اس کی پیچھے حقیقت کیا ہے؟
سوال پوچھنے والے کا نام: شاہدہ نظیر
- مقام: لاہور، پاکستان
- تاریخ اشاعت: 01 جنوری 2013ء
موضوع:قربانی کے احکام و مسائل
جواب:
جب تک خراب نہ ہو آپ قربانی کا گوشت رکھ سکتے ہیں، شرعی طور پر کوئی پابندی نہیں
ہے کہ محرم الحرام سے پہلے ختم کیا جائے۔ ہاں ایثار کا یہ تقاضا ہے کہ اس کو زیادہ
سے زیادہ غریبوں تک پہنچایا جائے تاکہ جن کو سارا سال کچھ نہیں ملتا، ان تک بھی پہنچ جائے۔ لہذا شرعاً کوئی حکم نہیں ہے کہ محرم الحرام سے پہلے ختم کیا جائے۔
مزید
مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے کے بارے میں کیا شرعی حکم ہے؟
واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔
مفتی:عبدالقیوم ہزاروی
Print Date : 21 November, 2024 06:54:23 PM
Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2349/