Fatwa Online

کیا قضاء روزے کسی دوسرے فرد سے رکھوائے جا سکتے ہیں؟

سوال نمبر:2338

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کسی عورت کے روزے قضاء ہوں تو کیا اپنے بدلے کسی اور شخص کو رمضان کے مہینے میں روزے رکھوا سکتی ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: سعدیہ مستقیم

  • مقام: ابو ظہبی، متحدہ عرب امارات
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2012ء

موضوع:روزہ کی قضاء اور کفارہ  |  روزہ  |  عبادات

جواب:

عورت ہو یا مرد جو بھی رمضان کے روزے کسی شرعی عذر کی وجہ سے نہ رکھ سکے، وہ بعد میں قضاء کرے گا۔ اگر کوئی ایسی وجہ ہے کہ وہ رکھ ہی نہیں سکتا، یعنی بعد میں قضاء کرنا بھی ممکن نہیں ہے، تو فدیہ دے دے۔

مزید مطالعہ کے لیے یہاں کلک کریں
کن صورتوں میں روزے کا فدیہ ادا کیا جائے؟

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 06:04:27 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2338/