Fatwa Online

بغیر نکاح حمل ہونے کی صورت میں بچہ جائز ہوگا یا ناجائز؟

سوال نمبر:2331

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر بغیر نکاح کے لڑکا اور لڑکی ہمبستری کر لیں اور تین ماہ بعد لڑکی کو پتا چلے کے وہ حاملہ ہے اور لڑکا اس سے شادی بھی کر لے تو کیا بچہ حلال مانا جائے گا؟ کیونکہ نکاح تو حاملہ ہونے کے بعد ہوا ہے۔

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد طارق

  • مقام: لاہور، پاکستان
  • تاریخ اشاعت: 03 دسمبر 2012ء

موضوع:نکاح

جواب:

نکاح سے پہلے غلط کاری سے ٹھہرے ہوئے حمل سے جو بچہ پیدا ہو گا، وہ حرامی ہو گا، لیکن اس کی کفالت آپ لوگوں کو کرنی چاہیے، کیوں کہ اس میں بچے کا کوئی گناہ نہیں ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 03 December, 2024 11:08:04 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2331/