Fatwa Online

مقلد اور غیر مقلد میں کیا فرق ہے؟

سوال نمبر:232

مقلد اور غیر مقلد میں کیا فرق ہے؟

سوال پوچھنے والے کا نام:

  • تاریخ اشاعت: 22 جنوری 2011ء

موضوع:فقہ اور اصول فقہ  |  فقہ اور اصول فقہ

جواب:

جیسا کہ اوپر ذکرہو چکا ہے کہ اہل سنت وجماعت کے چار ائمہ ہیں۔

1۔ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اﷲ علیہ (م 150 ھ)

2۔ امام مالک رحمۃ اﷲ علیہ ( م 189 ھ)

3۔ امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ (م 204 ھ)

4۔ امام احمد بن حنبل رحمۃ اﷲ علیہ (م 241 ھ)

ان ائمہ کرام نے اپنی خداد داد علمی فکری صلاحیتوں اور مجتہدانہ بصیرت کی بناء پر اپنے اپنے دور میں حسبِ ضرورت قرآن و حدیث سے مسائل فقہہ مرتب کئے یوں ان ائمہ کے زیر اثر چار فقہی مکاتب فکر وجود میں آئے۔

چنانچہ ان چاروں ائمہ کرام میں سے کسی بھی فقہی مکتب فکر کی پیروی کرنے والے کو مقلد کہتے ہیں۔ جیسے امام اعظم کے مقلدین کو حنفی، امام مالک کے مقلدین کو مالکی اور امام شافعی کے مقلدین کو شوافع اور امام احمد بن حنبل کے مقلدین کو حنبلی کہا جاتا ہے۔ اس کے برعکس اگر کوئی شخص ان میں سے کسی کا پیروکار نہ ہو تو وہ غیر مقلد ہے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

Print Date : 24 November, 2024 07:19:46 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/232/