Fatwa Online

ادائیگی منت یا قرض بھولنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

سوال نمبر:2316

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ اگر کوئی انسان نفلی عبادت مثلا منت کے نفل، سجدہ شکرانہ یا سجدہ تلاوت قرآن پاک یا کوئی ایسی منت جس میں انسان کہے کہ میرا کام ہو جائے تو میں ادا کروں گی۔ یا قرض یا منت کے روزے ایسی کوئی بھی انسان بھول جانے کی صورت میں کیا کرے۔۔۔ کیا فوت ہونے کے بعد یہ سب معاف ہو جاتا ہے؟ برائے مہربانی اس کے بارے میں تفصیل سے بتائیں اور بھی کہ بھولنے کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

سوال پوچھنے والے کا نام: نازیہ

  • مقام: لندن
  • تاریخ اشاعت: 13 دسمبر 2012ء

موضوع:قرض  |  نذر یا منت  |  معاملات

جواب:

کوئی بھی کام جو آپ پر فرض ہے، اس کو ادا کرنے میں غفلت سے کام نہیں لینا چاہیے۔ جتنا جلدی ہو سکے اس کام کو ادا کریں، اگر پھر بھی کوئی کام بھول جائے تو اس کے یاد آنے پر جلدی ادا کریں۔اب اگر کوئی شخص ایسے کام ادا کیے بغیر فوت ہو جائے، تو اس کے بعد کا معاملہ اللہ تعالی کے سپرد ہو جاتا ہے، مالک کی مرضی ہے، اس بندے کو معاف کرے یا پکڑ کرے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 21 November, 2024 10:44:57 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2316/