Fatwa Online

قربانی کا گوشت ذخیرہ کرنے کے بارے میں کیا شرعی حکم ہے؟

سوال نمبر:2297

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے گھروں میں قُربانی کا گوشت اتنا اکھٹا ہو جاتا ہے کہ وہ سُکھا سُکھا کر رکھتے ہیں، جسے وہ بعد میں کھاتے ہیں یا پھر کچھ لوگوں کے ہاں تو گوشت خراب بھی ہو جاتا ہے، جبکہ بعض گھروں میں تو عید کے روز بھی گوشت نہیں بنتا۔ اس کے متعلق قوم کی رہنمائی فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: منہاجین

  • مقام: منہاج القرآن پونچھ جموں و کشمیر انڈیا
  • تاریخ اشاعت: 19 نومبر 2012ء

موضوع:عبادات  |  قربانی کے احکام و مسائل

جواب:

افضل عمل تو یہ ہے کہ قربانی کرنے والا گوشت کے تین حصے بنا کر ایک حصہ صدقہ کر دے یعنی غریبوں کو دے دے، ایک حصہ دوستوں، رشتہ داروں میں تقسیم کر دے اور ایک حصہ اپنے پاس رکھ لے۔ اگر خود زیادہ ضرورت ہو تو زیادہ بھی رکھ سکتا ہے اور ضرورت کم ہو تو زیادہ صدقہ بھی کر سکتا ہے۔ بلکہ ہونا بھی یہی چاہیے کہ جتنا ہو سکے غریب غرباء کو گوشت دیا جائے۔ چونکہ کہ امیر لوگ تو سارا سال بھی کھاتے رہتے ہیں، لیکن غریب غرباء جو سارا سال ترستے رہتے ہیں، وہ بھی عید کے ایام میں پیٹ بھر کر کھائیں گے تو اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل ہو گی۔

لہذا کھانے پینے والی اشیاء ضائع کرنا جائز نہیں ہے۔ اس لیے بہتر عمل یہ ہے کہ اگر کسی کے پاس گوشت ضرورت سے زیادہ جمع ہو جائے تو اس کو چاہیے کہ ضرورت مند لوگوں میں تقسیم کر دے تاکہ اللہ تعالی کی نعمتوں کی بے ادبی ہونے سے بچ جائے اور گوشت ضائع ہونے سے بھی بچ جائے۔ اللہ تعالی صاحب استطاعت لوگوں کو غریبوں کی مدد کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 23 November, 2024 03:11:24 PM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2297/