Fatwa Online

خواب میں‌ سمندری طوفان اور سرخ روشنی دیکھنا کیسا ہے؟

سوال نمبر:2284

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ میں نے خواب دیکھا ہے جس میں ہر طرف سمندری طوفان ہے اور ہر چیز ڈوب رہی ہے میں اپنے دوستوں سے بچنے اور بچانے کی آواز دے رہا ہوں اور اللہ سے دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے اور مدد مانگی تو میری انگلیوں پر سرخ رنگ کی روشنی آئی اور غیبانہ آواز آ رہی ہے کہ اب دعا کا وقت ختم ہو گیا ہے۔ اس خواب کی وجہ سے بہت پریشان ہوں برائے مہربانی میری رہنمائی فرمائیں۔

سوال پوچھنے والے کا نام: وحید

  • مقام: کویت
  • تاریخ اشاعت: 12 نومبر 2012ء

موضوع:خواب اور بشارات

جواب:

اللہ تعالی کی بارگاہ سے معافی مانگیں، اپنےا عمال پر نظر ثانی کریں، اگر آپ کوئی برا فعل کرتے ہیں تو اس کو چھوڑ دیں اور نماز روزے پر توجہ دیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 24 November, 2024 09:52:47 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2284/