Fatwa Online

کیکرا اور جھینگا حلال ہیں یا حرام؟

سوال نمبر:2266

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کہ کیکرا اور جھینگا حلال ہے یا حرام؟

سوال پوچھنے والے کا نام: محمد بلال قادر

  • مقام: کوریا
  • تاریخ اشاعت: 24 اکتوبر 2012ء

موضوع:حلال و حرام جانور

جواب:

احناف کے نزدیک:

پانی میں رہنے والے جانوروں میں سے مچھلی کے علاوہ کوئی جانور حلال نہیں ہے۔ مچھلی کی تمام صورتیں جائز اور حلال ہیں۔ سوائے خود بخود مر کر پانی کی سطح پر تیرنے والی مچھلی کے۔"

عبدالرحمن الجزيری، کتاب الفقه علی المذاهب الاربعة، 2 : 5، دارالفکر، بيروت

لہذا آپ کے ملک میں پایا جانے والا کیکڑا اور جھینگا اگر مچھلی کی کوئی نسل ہیں پھر تو یہ حلال ہیں اگر اس کے برعکس ہیں تو احناف کے نزدیک حرام ہیں۔

واللہ و رسولہ اعلم بالصواب۔

مفتی:عبدالقیوم ہزاروی

Print Date : 22 November, 2024 10:33:00 AM

Taken From : https://www.thefatwa.com/urdu/questionID/2266/